تیل، توانائی بچت کیلئے بینک دفاترز کو ہفتے میں ایک یا دو دن چھٹی کی اجازت

کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک نے تیل اور توانائی بچت کیلئے بینک دفاترزکو ہفتے میں ایک یا دو دن چھٹی کی اجازت دے دی، ورک فراہم ہوم پالیسی بینکوں کی شاخوں کیلئے نہیں،بینک شہروں کے اندر اور باہرحتی الامکان ورچوئل میٹنگز کریں . جیو نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شعبہ بینکنگ میں توانائی اور تیل کی بچت کے اقدامات، ورک فراہم ہوم پالیسی کے تحت بینک دفاترز ہفتے میں ایک دن یا دو دن چھٹی کرسکتے ہیں، ورک فراہم ہوم پالیسی بینکوں کی شاخوں کیلئے نہیں ہے، بینکوں کی شاخوں اور دیگر دفاترزکے بجلی والے سائن بورڈزہر وقت بند رہیں گے،بینکوں کو چاہیے شہروں کے اندر اور باہرحتی الامکان ورچوئل میٹنگز کریں .


بینکوں کو چاہیے بین الاقوامی اخراجات کو بھی کم کریں .

دوسری جانب سندھ اور پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بازار رات 9 بجے تک بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا . ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹ اور ہوٹلز رات ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے . اسی طرح پنجاب میں مارکیٹیں، شادی ہالز اور ریسٹورانٹس بند کرنے اوقات کار جاری کردیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر کی تاجر برادری کے عہدیداروں کے نمائندہ وفد کے ساتھ مشاورت کے بعد صوبہ بھر کی مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے .

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس رات ساڑھے 11بجے تک کھلے رہیں گے . شادی ہالز سابق پالیسی کے تحت رات 10 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی . میڈیکل سٹورز پر 9 بجے بندش کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا . بازاروں کی بندش کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں