اگر عسکری ادارہ نہ چاہتا تو ہماری حکومت نہیں گرتی، فواد چوہدری

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعسکری ادارہ نہ چاہتا تو ہماری حکومت نہیں گرتی،جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں

اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتا ہے؟،فوج اور عدلیہ پاکستانی سیاست میں اے پولیٹیکل نہیں بلکہ پولیٹیکل پلیئر ہیں، پاکستان میں ایک بڑا طبقہ ہے جو کئی تبدیلیاں چاہتا ہے .ایک انگریزی اخبار نے تو بھارت اور اسرائیل سے تعلقات کیلئے پوری مہم چلائی،اس قسم کی مہمات بڑی محنت سے چلائی جاتی ہیں ،لابیاں ہوتی ہیں اور کئی ممالک ایسی مہمات چلاتے ہیں ،نجم سیٹھی اور حسین حقانی کے موقف سب کو معلوم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج میں یہی ہوا تھا کہ آپ اقتدار میں آئے تو کیسز معاف ہوجائیں گے ،خرم دستگیر سے پوچھیں کس نے کہا تھا عمران خان اپنا آرمی چیف لگائیں گے اور کس نے آئندہ 10,15سال اقتدار میں رہنا تھا ۔چیف الیکشن کمشنر جب ریٹائرڈ ہونگے تو بہت سی باتیں پوچھی جائیں گی،چیف الیکشن کمشنر رجیم چینج کا حصہ ہیں انہوں نے انتخابات سے متعلق بیان کیوں بدلا سب سامنے آئے گا۔

Recent Posts

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میں خطرناک تصادم‘13افراد زخمی

مستونگ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میںخطرناک تصادم‘حادثہ…

8 mins ago

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ،…

14 mins ago

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے صوبے میں پولیس کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لیے کروڑوں…

19 mins ago

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ…

25 mins ago

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی…

34 mins ago

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

40 mins ago