ٹوئٹر کا نیا فیچر کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارٹ میسجنگ سائٹ، ٹوئٹر پر جلد صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف ہونے جارہا ہے جس کے بعد صارفین اپنے اکاؤنٹ پر طویل تحریر پوسٹ کرسکیں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ’ٹوئٹر نوٹس‘ نامی یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرایا جاسکتا ہے ۔ٹوئٹر نوٹس میں طویل تحریروں کے لیے فارمیٹنگ اور میڈیا آپشنز بھی دستیاب ہوں گے اور انہیں پوسٹ کرکے فالوورز سے شیئر کیا جاسکے گا۔

اس نئے فیچر سے ٹوئٹر میں بڑی تبدیلی آئے گی، پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے جبکہ 2017 میں حروف کی تعداد بڑھا کر 280 کر دی گئی تھی جبکہ اب اس نئے فیچر کے ساتھ صارفین 280 سے زائد حروف پر مبنی ٹوئٹس کرسکیں گے۔

کمپنی کو توقع ہے کہ زیادہ بڑی تحریروں سے سنجیدہ پوسٹس کو زیادہ اہمیت مل سکے گی۔ اسی طرح مضامین یا بلاگز براہ راست ٹوئٹر پر شائع کرنا بھی صارفین کی توجہ حاصل کرسکے گا۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

3 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

3 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

3 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

3 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

4 hours ago