کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔کے الیکٹرک نے 5 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 14 جون 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا ۔اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 44 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی مئی کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے اضافہ کیلئے درخواست کی سماعت 27 جون کو کرے گی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیلئے درخواست جمع کرائی ہے جس کی سماعت 27 جون کو کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ فریقین کی آراء جاننے کے بعد نیپرا حتمی فیصلہ کرے گی۔

Recent Posts

9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کودوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے…

1 min ago

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل…

13 mins ago

اداکارہ رمشا خان نے بیوقوف بنے رہنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ…

22 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا…

26 mins ago

پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مالدار خاندانوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی…

34 mins ago

آج بالائی پنجاب، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر…

38 mins ago