فاروق ستار کا اپنا پینل بناکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم بحالی تنظیم کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے اپنا پینل بناکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان کیلیے درخواست دے دی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم بحالی تنظیم کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے آئندہ ماہ کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ آزاد پاکستان پینل کے نام سے بلدیاتی الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے آزاد پاکستان پینل کے نام سے کئی یونین کمیٹیوں میں اپنے امیدواروں کا پینل تشکیل دے دیا ہے اور پینل کو مخصوص انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلیے انہوں نے الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کو درخواست بھی دے دی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پینل کے امیدواروں کو تالا، لیپ ٹاپ یا دیوار میں سے کوئی ایک مخصوص نشان دیا جائے۔

اضح رہے کہ آزاد پاکستان پینل الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار ایک انتخابی نشان پر آزاد امیدواروں پر مشتمل پینل کے ذریعے کراچی ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ڈاکٹر فاروق ستار کو مشورہ دیا گیا ہے یہی درخواست تمام ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو جمع کرائی جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے لیٹر ہیڈ پر یہ درخواست جمع کروائی ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

2 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

2 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

2 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

3 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

3 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

3 hours ago