ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ایک بار پھر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کریں گے: رمیز راجہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک بار پھر سابق آسٹریلین بلے باز میتیو ہیڈن کی خدمات حاصل کرنے پر غور کررہے ہیں ۔ اپنی نیوز کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی نے رواں برس اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن کو دوبارہ پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میتھیو ہیڈن کو ہم دوبارہ انگیج کریں گے ورلڈ کپ کیلئے کیونکہ لوکل معلومات کا فائدہ ہوتا ہے۔ واضح رہے پچھلے سال پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھی میتھیو ہیڈن کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا۔

تاہم ورلڈکپ کے بعد میتھیو ہیڈن کا معاہدہ بڑھایا نہیں گیا تھا اور وہ نومبر 2021ء میں آسٹریلیا واپس چلے گئے تھے۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ میری پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سارو کنگولی کو یہی بتاتا ہوں کہ تین کرکٹرز ہیں جو اس وقت بورڈز کا حصہ ہیں تو میں نے کہا اگر ہم کوئی فرق نہیں لاسکے تو فائدہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا سیریز کے درمیان انڈین کرکٹ بورڈ کو درپیش ’مصلحتیں‘ حائل ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ گنگولی کی جانب سے 2 مرتبہ انہیں آئی پی ایل میں مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دراڑیں ہیں جن کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ یہ سیاسی مسئلہ ہے، کرکٹ کا مسئلہ ہوتا تو اب تک حل ہوچکا ہوتا۔

Recent Posts

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

3 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

19 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

29 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

32 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

43 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

46 mins ago