عمران خان نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے حکومت مسلط کی گئی،آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔30 سال سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا۔
دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی۔دو نوں خاندان پھر اس لیے اقتدار میں لائے گئے تا کہ باہر کے ایجنڈے پر چلیں، عمران خان نے مزید کہا کہ یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے،آج نیب اور ایف آئی اے کو تباہ کر دیاگیا۔اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں۔عمران خان نے کہا کہ حکمران کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے،پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے،مجھ پر 9 مقدمات درج ہیں،پارلیمنٹ ختم ہو گئی۔پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے۔قومی اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا جو ن لیگی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔60 فیصد کابینہ اراکین کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھے ہیں،یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ نوجوان خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کا حصہ بن جائیں۔انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں۔یہاں واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہفتے کی شام 2 جولائی کو ملک گیر احتجاجی جلسوں کا اعلان کر دیا ہے۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

1 hour ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

1 hour ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

2 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

2 hours ago