عمران خان کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت کیونکہ یہ ملکی خودمختاری کا مسئلہ ہے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ( ر) ظہیر الاسلام بھی عمران خان کے حق میں بول پڑے

کہوٹہ (قدرت روزنامہ)سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ( ر) ظہیر الاسلام راجہ کی رہائش گاہ مٹور میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا جلسہ ایم این اے صداقت علی عباسی ،نامز د امیدوار PTIکرنل (ر)محمد شبیر اعوان سمیت تنظیمی عہدیداروں اور علاقے بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔جنرل ر ظہیر الاسلام راجہ نے نامز د

امیدوار PTIکرنل (ر)محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ( ر) ظہیر الاسلام راجہ کی رہائش گاہ مٹور میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ایم این اے صداقت علی عباسی ،نامز د امیدوار PTIکرنل (ر)محمد شبیر اعوان،سابق ایم این اے غلام مرتضٰی ستی، بریگیڈیئر (ر) شاز الحق جنجوعہ، سابق چیرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضیٰ،تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ سابق صدر راجہ خورشید ستی ،سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان ، سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ،راجہ الطاف حسین،کرنل(ر) راجہ سعید جنجوعہ ،کرنل(ر) راجہ ارشد جنجوعہ ، میجر ر شہریار جنجوعہ،راجہ شاہد علی جنجوعہ تھوہا راجگان ،سابق ڈپٹی سیکرٹری ضلع پنڈی راجہ ارشد،سابق صدردکھالی چوھدری واحدآف پیکاں ، راجہ عاطف ایڈوکیٹ،راجہ عمران ستا ر جنجوعہ ،تحصیل صدر یوتھ ونگ ناصر نزیر ستی،سکندر ستی پنجاڑ ،عبدالسلام عباسی، سابق صدر یو سی لہڑی راجہ عمران، تظرف حسین ستی،صدر یو سی نارہ عبدالغفور مرزا، سابق صدر یو سی نڑھ افتخار ستی، عدیل افضل سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل ظہیر الاسلام راجہ نے کہا کہ کرنل محمد شبیر کو جو ٹکٹ ملا ہے یہ ہم سب پر ذمہ داری ہے ہم کرنل شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کریں تاکہ ہم یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو سیٹ تحفہ میں دیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ملکی خودمختاری کا مسلہ ہے اور آج مٹور کی غیور برادریوں نے فیصلہ کر دیا کہ کرنل شبیر اعوان کی جیت کو یقینی بنایا جائیگا۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

1 hour ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

1 hour ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

1 hour ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

2 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

2 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

2 hours ago