پنجاب میں ضمنی الیکشن، مریم نواز میدان میں آ گئیں، بڑا فیصلہ کر لیا


لاہور(قدرت روزنامہ)17 جولائی کو پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی سرگرم ہو گئی،

جماعت کی نائب صدر مریم نواز نے مختلف حلقوں میں کنونشز کا فیصلہ کرلیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے

ضمنی الیکشن میں متحرک ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) بھی سرگرم ہو گئی ہے، لیگی نائب صدر مریم نواز لاہور سمیت پنجاب کے

مختلف حلقوں میں کنونشن کریں گی .

ذرائع کے مطابق جہاں لیگی امیدروں کی پوزیشن کمزور ہوگی وہاں کے سٹیک ہولڈرز سے مریم نواز ملاقاتیں کریں گی،

مریم نواز نے لیگی قائد نوا شریف کی ہدایت کے مطابق ضمنی الیکشن کے مختلف حلقوں میں جائینگی .

دوسری طرف وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیل قائم کر دیا،

لاہور سمیت مختلف حلقوں میں سینئر رہنماؤں کو ڈیوٹیز سونپ دی گئیں، حمزہ شہباز ضمنی الیکشن کو خود مانیٹر کریں گئے .

ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے کنونشن میں نہ جانے کا امکان ہے . میاں حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مقابلہ سخت ہے لیکن جیت (ن) لیگ کی ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں