معاہدے پر قائم ہیں، ایم کیو ایم کو جانے نہیں دینگے،پیپلز پارٹی نے بڑا اعلان کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر قائم ہیں، اگر ایم کیو ایم کہتی ہے وہ حکومت چھوڑ کر جائے گی تو ہم ان کو جانے نہیں دیں گے،انتخابات میں مخالفین کا اتحاد پاش پاش ہوگیا،

پیپلز پارٹی نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی،دو چار واقعات کو بنیاد بنا کر پورے انتخابی عمل کو دھاندلی زدہ نہیں قرار دیا جاسکتا . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی پی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کوعبرتناک شکست دی، مخالفین نے جتنے بھی اتحاد بنائے وہ تمام پاش پاش ہوگئے .

ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پرامن ہوئے تاہم بدامنی کے صرف ایک دو واقعات پیش آئے . انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بتائے کن کن پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی ہوئی، ان پر دوبارہ پولنگ کروالیتے ہیں، دو چار واقعات کو بنیاد بنا کر پورے انتخابی عمل کو دھاندلی زدہ نہیں قرار دیا جاسکتا . صوبائی وزیر نے کہا کہ لاڑکانہ میں پی پی نے چاروں ٹائونز، ڈسٹرکٹ کونسل میں تاریخی فتح حاصل کی، لاڑکانہ کے عوام نے بھٹو دشمن تمام قوتوں کا بوریا بسترگول کردیا . شرجیل میمن نے کہا کہ لاڑکانہ میں تاریخی فتح کے بعد میئر، ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین پی پی کا ہوگا . وزیر اطلاعات سندھنے کہا کہ سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی،جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کا صفایا کردیا . سندھ کے ہر ضلع میں پیپلز پارٹی نے بڑی اکثریت سے فتح حاصل کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں