چیئرمین نیب کی تعیناتی، حکومتی اتحادی نے بھی دو نام تجویز کر دئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومتی اتحادی بی اے پی نے2 نام تجویز کردئیے۔بی اے پی کی جانب سے سابق جج احمد خان لاشاری اور غلام اعظم قمبر کا نام تجویز کیا گیا۔بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔اس سے قبل ہ حکومتی اتحاد نے چیئرمین نیب کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا تھا۔
تاہم بعدازاں نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر حکمران اتحاد میں اختلافات سامنے آئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کو مزید نام بھیجنے کی ہدایت کر دی لیکن سابق صدر آصف علی زرداری مقبول باقر کے نام پر ہی بضد ہیں۔

سابق صدر کا موقف ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی اچھی شہرت ہے اور وہ غیر متنازع بھی ہیں تاہم لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو چئیرمین نیب لگانے کے اثرات ہم بھگت چکے ہیں۔

ن لیگ کی قیادت کی جانب سے آصف زرداری سے درخواست کی گئی کہ وہ کسی اچھی شہرت کے حامل بیوروکریٹ کا نام تجویز کر دیں۔مزید بتایا گیا کہ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو سابق سرکاری افسران کے نام دینے کی درخواست کر دی گئی۔ اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم شہباز شریف کی دوبارہ ملاقات نہ ہو سکی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر زرداری نے مقبول باقر کا نام واپس نہ لیا تو ہمیں یہ کڑواہ گھونٹ پینا پڑے گا۔وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جسٹس ر مقبول باقر ایک معتبر شخص ہیں چیئرمین نیب کے لیے ان کا نام زیرغور ہے، ہوسکتا ہے اگلے دو روز میں حتمی نام کا اعلان ہوجائے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

6 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

6 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

7 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

7 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

7 hours ago