کراچی کی عوام کیلئے چین سے مزید 100 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یکم جولائی کو کراچی روٹ ٹو پر لال بسیں دوڑتی نظر آئیں گے، چین سے مزید 100 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں، دو ماہ کے اندر کراچی کے تمام روٹس پر لال بسیں چلا دیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چین سے مزید 100 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں، کل پیپلزبس سروس کے روٹ ون کا آغاز ہوگیا، یکم جولائی کو روٹ ٹو پر لال بسیں دوڑتی نظر آئیں گے، دو ماہ کے اندر کراچی کے تمام سات روٹس پر بسیں چلا دی جائیں گی۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ مجموعی طور پر 240 جدید بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے عوام کو پیپلز بس سروس کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ٹرانسپورٹ نظام بہتری کی جانب گامزن ہے ، جلد اورنگی ٹاؤن سے فاطمہ جناح یونیورسٹی تک عبدالستار ایدھی اورینج لائن کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس ماڈل کالونی سے ٹاور روٹ پر چلنا شروع ہوگئی ہیں۔ مجموعی طور پر کراچی میں 7 روٹس ہیں۔ دس دن کے بعد مزید روٹس پر بسیں چلیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی شہر کو ترقی دینے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے ، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بسیں سرکاری نہیں عوام کی بسیں ہیں ، شہری ان کی حفاظت اپنے اثاثوں کی طرح کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری لائیں۔ ترکی کی ایک کمپنی سے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پلانٹ لگانے پر بات چیت ہوئی ہے ، جس سے نہ صرف ملک کے قیمتی سرمایہ میں بچت ہوگی بلکہ کم لاگت سے اعلیٰ معیار کی بسیں مقامی سطح پر تیار ہونگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن روٹس پر یہ بسیں چلیں گی ، ان پر پرانی بسیں جلد ختم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بس پروجیکٹ ناکام بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ عوام کا پروجیکٹ ہے۔ اگر کسی نے بسوں اور ان کے اسٹیشنز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Recent Posts

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

10 mins ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

22 mins ago

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت…

37 mins ago

وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف…

45 mins ago

رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن…

1 hour ago

اعظم خان نے جس کتاب پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا کیا وہ قرآن پاک ہی تھی؟، سائفر کیس کی سماعت میں عدالت کا ستفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago