ووٹر لسٹوں میں مبینہ ردوبدل، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کیخلاف ویڈیو ثبوت منظر عام پر لے آئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کی مبینہ ردوبدل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کیخلاف ویڈیو ثبوت منظر عام پر لے آئی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کی مبینہ ردوبدل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کیخلاف ویڈیو ثبوت منظر عام پر لے آئی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ دھاندلی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اور سیالکوٹ میں ووٹر لسٹوں میں ہیرا پھیری کی مبینہ کوشش کے ثبوت مل گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے میں دھاندلی کی کوشش پکڑی گئی ہے جہاں الیکشن کمیشن کا عملہ ن لیگ سے مل کر دھاندلی کی منصوبہ بندی کرتا پکڑا گیا ہے، انہوں نے اس مبینہ دھاندلی کی کوشش کی فوٹیجز بھی جاری کردی ہیں۔ عثمان ڈار کا اپنے ٹوئٹس میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمارے کارکنان کے ووٹ ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتا پکڑا گیا، ووٹر لسٹوں میں فوت ظاہر کئے گئے افراد زندہ نکل آئے، عمران خان نے الیکشن کمیشن اور ن لیگ گٹھ جوڑ پر پہلے ہی خدشات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کینٹ میں الیکشن کمیشن عملے کو 3 لیگی اراکین کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا، جہاں الیکشن کمیشن کا عملہ پی ٹی آئی کے ووٹ بغیر تصدیق شفٹ کر رہا تھا اور عملہ شناختی کارڈ کی کاپیاں لگائے بغیر خود دستخط کر رہا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹ میں بتایا کہ خواجہ آصف کواسی حلقے میں 2018 کا الیکشن ہرا چکے ہیں، الیکشن کی رات خواجہ آصف نے کس کو ٹیلی فون کیا تھا پوری قوم جانتی ہے، اب یہی خواجہ آصف الیکشن کمیشن عملے سے مل کر منظم دھاندلی کا منصوبہ بنا رہے ہیں، معاملے پر عمران خان کو اعتماد میں لیا ہے اور عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

گندم اسکینڈل کے حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گندم اسکینڈل کے حوالے…

12 mins ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک جبکہ وسطی اور جنوبی…

18 mins ago

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

29 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

47 mins ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

1 hour ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

1 hour ago