سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022ء کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلی جانیوالی سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کریگی۔ ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جانیوالی سہ فریقی سیریز میں پاکستان سمیت میزبان نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود پاکستان سہ فریقی سیریز میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا جبکہ میزبان نیوزی لینڈ سے 8 اکتوبر کو مدمقابل آئیگا۔
سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، جس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم 11 اکتوبر کو دوبارہ نیوزی لینڈ اور 12 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں اترے گی۔

سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوجائیگی، جہاں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
میگا ایونٹ میں پاکستان اپنے اگلے دو میچز 27 اور 30 اکتوبر کو پرتھ میں کوالیفائینگ ٹیموں کے خلاف کھیلے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم 3 نومبر کو سڈنی میں جنوبی افریقہ اور 6 نومبر کو ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف مدمقابل آئے گی۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرنے پر بہت مسرور ہیں کیونکہ یہ سیریز آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔
بابر اعظم نے کہا کہ انگوٹھے کی انجری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے آخری دورہ نیوزی لینڈ میں کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے، لہٰذا وہ دو مضبوط ٹیموں کے خلاف ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے بعد 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 2 اکتوبر کو مکمل ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیاکپ میں شرکت کرے گی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Recent Posts

بالی ووڈ کے تینوں خانز پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے، عامر خان کی تصدیق

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ میگا اسٹار…

1 min ago

سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا ہے کہ…

14 mins ago

کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا میں خالصہ تحریک شدت اختیار کرگئی جس کے بعد مودی سرکار کینیڈین…

34 mins ago

کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے کنارے…

40 mins ago

جیل منتقلی کا معاملہ، اسٹیٹ کونسل نے بشریٰ بی بی سے ڈیل کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسٹیٹ کونسل نے سابق وزیراعظم عمران خان…

41 mins ago

پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے

لاہور(قدرت روزنامہ) حكومت پنجاب نے 49 انتظامی افسران کے تبادلے کردیے جن میں 7 لاہور…

48 mins ago