شہبازشریف کی کرسی خطر ے میں ، اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد، لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت نے اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو منانے کی کوشش تیز کر دیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا ایم کیو ایم اور بی اے پی کے قائدین سے رابطہ ہوا ہے، ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اگر تحریری

معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ہم اپنے فیصلے میں آزاد ہیں۔ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا وفاقی حکومت سے ایک اور وزارت کا مطالبہ کیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت سے علیحدگی سے متعلق فیصلے پر اہم اجلاس رواں ہفتے طلب کر رکھا ہے،تینوں اتحادی جماعتوں میں سے کسی کے بھی علیحدگی ہونے سے وفاقی حکومت اکثریت ختم ہوجائے گی۔دوسری جانب پنجاب میں ضمنی انتخابات کے معرکہ کے لئے مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف ضمنی انتخابات کی کامیابی کے لیے خود متحرک ہوگئے ہیں جبکہ لیگی امیدواروں کی درخواست پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور کے 4 حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی جبکہ پنجاب کے دیگر ضمنی انتخابات والے حلقوں میں بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی حمزہ شہباز نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خود کو صرف انتخابی حکمت عملی اور انتخابی مہم کی نگرانی تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حمزہ شہباز نے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں یونین کونسل کی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے متحرک کارکنوں کو انتخابی مہم، جلسوں اور ریلیوں کے انعقاد کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ اس سلسلے میں سابقہ بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل یونین کونسل لیول پر کوآرڈینیٹرز بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

یہ کوآرڈینیٹرز اپنی اپنی یونین کونسلوں میں پولنگ ڈے پر لوگوں گھروں سے نکال کر پولنگ سٹیشن پر پہنچانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ پارٹی قیادت نے مسلم لیگ ن کے کمزور حلقوں میں اہم لیگی عہدیداروں کو بھی انتخابی مہم میں شریک ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے ہیں۔…

20 mins ago

فیصل آباد میں تاجر نے اہل خانہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)کپڑے کے تاجر نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیویوں، 3 بیٹیوں اور…

25 mins ago

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

6 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

6 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

6 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

6 hours ago