عوام کیلئے سستا پیٹرول، شہباز شریف حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی، شہباز شریف حکومت نے روس سے تیل کی خریداری کیلئے مشاورت شروع کردی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے روس سے تیل کی خریداری کیلئے مشاورت شروع کردی ہے،

اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے مشاورت کیلئے 4 بڑی ریفائنری کے سربراہان کو خط لکھ دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نے خط پاک عرب،

نیشنل ریفائنری، پی آر ایل اور بائیکو کو لکھے ہیں، پیٹرولیم ڈویژن نے خط میں ریفائنریز سے پوچھا ہے کہ روسی خام تیل سے پٹرولیم مصنوعات کے حصول کی شرح کیا ہوگی

، جبکہ آئل ریفائنریز کس گریڈ کا خام تیل کتنی مقدار میں لے سکتی ہیں۔ خط میں پوچھا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے خریدے گئے

خام تیل کے تقابل میں روسی خام تیل کی درآمدی لاگت کیا ہوگی اور روس سے خریدے گئے خام تیل کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے خط میں سوال کیا ہے کہ خلیجی ممالک نے ریفائنریوں کی اپ لفٹنگ کیلئے کیا معاہدے کیے ہیں۔

Recent Posts

’’ میں آپ کو بریانی اور نوٹ دوں گی اور۔۔‘‘ راکھی ساونت نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل…

3 mins ago

پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(قدرت روزنامہ) پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں…

13 mins ago

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید…

33 mins ago

بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس…

43 mins ago

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی…

49 mins ago

توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی…

58 mins ago