انکل پلیز اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھیں.. بچی کی التجا پر عمران خان نے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان اگرچہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں واقع ہوئی۔ وہ آج بھی نوجوانوں میں اسی طرح مقبول ہیں جیسے پہلے تھے یہاں تک کہ بچے بھی ان کی شخصیت کے گرویدہ ہیں اور ان کی سلامتی کے لئے دعاگو رہتے ہیں۔
حال ہی میں عمران خان کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان سے ملنے ایک چھوٹی سی بچی آتی ہے اور کہتی ہے انکل پلیز اپنی سیکیورٹی کا خیال رکھیں۔ ویڈیو دیکھیں

جواباً عمران خان مسکرا اٹھتے ہیں اور اپنے دونوں ہاتھ دعا کے انداز میں اٹھا کر اوپر کی جانب اشارہ کرتے ہیں جیسے کہہ رہے ہوں سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں میں پسند کی جارہی ہے۔