بکرا عید سے پہلے پیاز مہنگی ہوجاتی ہے تو جانیے پیاز کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے آسان طریقے اور کریں بچت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بکرا عید کی آمد کے ساتھ ہی کھانا پکانے کی ضروری چیزوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہے . یہاں تک کے پیاز جیسی عام سبزی بھی سونے کے بھاؤ پر ملنے لگتی ہے .

آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو پہلے سے ہی پیاز خرید کر بکرا عید تک محفوظ رکھنے کا طریقہ بتائیں گے تاکہ آپ اضافی خرچے سے بچ سکیں .

پیاز تل لیں
تلی ہوئی پیاز جلدی خراب نہیں ہوتی اس لئے زیادہ مقدار میں پیاز خرید کر اسے کاٹ کر پتیلی میں ہی تل کر سنہرا کرلیں . پھر کسی اخبار پر رکھ کر خشک کریں اور ائیر ٹائٹ جار میں بند کرکے رکھ لیں .

تلی ہوئی پیاز پیس لیں
پیاز تل کر گرائینڈ کر کے بھی رکھی جاسکتی ہے لیکن اسے ہر حال میں ائیر ٹائٹ جار میں ہی رکھیں جسے بار بار نہ کھولا جائے ورنہ پیاز خراب ہوجائے گی اور اس میں بو پیدا ہوجائے گی .

پیاز کو آلو سے دور رکھیں
بازار سے لے کر گھر میں بھی پیاز کو اکثر آلو کے ساتھ رکھا دیکھا جاتا ہے لیکن اگر پیاز کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنا ہے تو اسے آلو سے دور رکھیں کیونکہ آلو سے خارج ہونے والی گیس پیاز کو جلدی خراب کردیتی ہے .

سالم پیاز کو مبے عرصے تک محفوظ رکھیں
پیاز کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں کبھی نہ رکھیں اس کے بجائے کاغذ کے تھیلوں میں سالم پیاز ڈال دیں اور تھیلے میں سوراخ کر کے کسی خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں جہاں ہوا اور روشنی کا گزر نہ ہو .

. .

متعلقہ خبریں