موٹرسائیکل غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا، قیمتوں میں مزید 3ہزار روپے تک اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ)موٹرسائیکلیں تیار کرنے والے دو کمپنیوں نے اپنی 70 سی سی اور 125 سی سی کی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں مزید 2000 سے 3000 روپے اضافہ کردیا ہے۔جس کا باقاعدہ اطلاعات یکم جولائی سے ہوگا۔

عوام کی اس سواری کی قیمتیں بڑھنے سے تمام تر مالی بوجھ عوام کے کندھوں پر آن پڑا ہے جبکہ نئی موٹرسائیکل کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گئی ہے۔