مرنے والے چلے جاتے ہیں لواحقین عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں ، عامر لیاقت کی اہلیہ کا شکوہ سامنے آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے خلاف اہلخانہ کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ہائی کورٹ نے 19 جولائی تک عامر لیاقت کی قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کرنے والا شہری پیش نہیں ہوا، عدالتی عملہ عبدالاحد کے نام سے آوازیں لگاتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہری عبد الاحد آج بھی نہیں آئے ہیں انکے کنسرن سمجھ آرہے ہیں ، افسوس ہے کہ کوئی چلا جاتا ہے اور اسکے گھر والوں کو اس طرح کورٹ کچہری کے چکر لگوائے جارہے ہیںپتہ نہیں اسکے پیچھے کیا ہے ،افسوس انسانیت ہمارے اندر سے ختم ہوگئی ہے ،جو لوگ سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہوکر خبرین دے رہے ہیں وہ یہاں جج صاحب کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوئے،

دانیہ شاہ کے حوالے سے ہمارے وکیل بات کریں گے ۔عبد الاحد کے پیغام ہے کہ اتنے ایکٹیو وکیل ہیں تو سمجھیں کہ عدالت کا وقت اس طرح ضائع نا کیا کریں ،لوگوں کے احساسات سے اس طرح نا کھیلیں۔یاد رہ کہ 9 جون کو ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے ہسپتال پہنچنے تک ان کی وفات ہو چکی تھی۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

32 mins ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

38 mins ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

53 mins ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

59 mins ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

1 hour ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

1 hour ago