پرویز الٰہی نے ذہنی مریض شخص کی خواہش پر خاندانی سیاست دائو پر لگادی، حیران کن دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز 197ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں ،پرویز الٰہی نے ایک ذہنی مریض شخص کی خواہش پر خاندانی سیاست دائو پر لگادی،میاں نوازشریف پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی

آفر کی تھی لیکن بدقسمتی انکا بیٹا رات کے وقت بنی گالہ لے گیا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے تین پنجاب پر ریمورٹ کنٹرول وزیراعلیٰ مسلط کیا اور پھر تین ماہ سے پنجاب کو انتظامی بحران کا شکار کیا۔پنجاب کے ضمنی الیکشن میں عوام عمران خان سے اسکا بدلہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا پنجاب اسمبلی میں اسوقت بھی مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہے۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق ملکر بھی سادہ اکثریت کے قابل نہیں ہیں۔ضمنی الیکشن کے بعد مسلم لیگ(ن) کی ایوان میں میجورٹی ہوگی۔پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔عمران خان نے ابھی سے دھندلی کا رونا رونے کی پریکٹس شروع کردیں۔اپنے مذموم مقاصد کیلئے اداروں پر حملے کرنا عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے۔اداروں کو دبائو میں لانے کیلئے ہر روز ان پر تنقید کسی پارٹی کے سربراہ کو زیب نہیں دیتی۔لیکن عمران خان کرسی کے غم میں اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ۔عمران خان کی یہ پہلی اور آخری باری تھی ۔ سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز 197ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں ،پرویز الٰہی نے ایک ذہنی مریض شخص کی خواہش پر خاندانی سیاست دائو پر لگادی،میاں نوازشریف پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی آفر کی تھی لیکن بدقسمتی انکا بیٹا رات کے وقت بنی گالہ لے گیا۔

Recent Posts

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

5 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

5 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

6 hours ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

6 hours ago

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی متوقع سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی ٹی 20…

6 hours ago