8 روپے تک کا اضافہ ،حکومت کی عوام پر پھر بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرانے کی تیاری کرلی ، بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کے دوران 8روپے تک کا اضافہ کیا جائے گا . تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمت 8 روپےفی یونٹ تک بڑھانے کی تیاری کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت بیک وقت 8 روپے کی بجائے مرحلہ وار بڑھائی جائے گی .


ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی سے بجلی کے نرخ ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اور یکم اگست سے بجلی کے نرخ مزید ساڑھے 3روپے فی یونٹ بڑھائیں جائیں گے . ذرائع نے کہا ہے کہ یکم ستمبر سے بجلی مزید ایک روپیہ فی یونٹ مہنگی کی جائے گی .
گذشتہ ماہ ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 7روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی .
نیپرا کے مطابق اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لیے اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں