سشمیتاسین نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سشمیتاسین دو گود لی ہوئی لڑکیوں رینی اور الیسا کی اکیلی ماں ہیں تاہم اب تک انہوں نے شادی کیوں نہیں کی حال ہی میں اداکارہ نے اس موضوع پر کھل کر بات کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بھارت کی معروف اداکارہ و سابق مس ورلڈ سشمیتا نے انکشاف کیا کہ رینی کو گود لینے کے بعد ان کی زندگی میں کوئی ایسا آدمی نہیں آیا جو یہ نہ جانتا ہو کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں جس سے شادی کروں وہ میری بیٹیوں کی ذمہ داری بانٹ لے، لیکن وہ اسے اس سے الگ ہونے کے لیے بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان کی بیٹیوں کو ایک خاص عمر تک ان کی ضرورت ہے‘۔


سشمیتانے مزید کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بہت ہی دلچسپ مردوں سے ملی ہیں لیکن ا ن سےشادی نہ کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ مایوس کن تھے۔ اداکارہ نے یہ بھی واضح کی کہ ان کے شادی نہ کرنے کے فیصلے کا ان کے بچوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ’ میری بیٹیاں بہت بہت مہربان طبعیت کی مالک ہیں انہوں نے اپنی زندگی میں لوگوں کو کھلے بازوؤں سے قبول کیا، کبھی منہ نہیں بنایا، اور سب کو یکساں محبت دی اور احترام بھی کیا‘۔
سشمیتا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ تین مرتبہ شادی کرنے کے قریب پہنچیں لیکن خدا نے انہیں بچا لیا، انہوں نے کہا کہ اگر میں شادی کرلیتی تو مجھ سے متعلقہ زندگیوں پر کیا تباہی آتی۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال سشمیتا نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی اختیار کرلی تھی تاہم ان دونوں کی دوستی اب بھی برقرار ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

7 mins ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

16 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

23 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

36 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

48 mins ago

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…

59 mins ago