پشاور زلمی کے برطانیہ میں ٹیلنٹ ہنٹ میں انگلینڈ اور پشاور زلمی کے اسٹار بیٹسمین کی شرکت

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں ، گلوبل زلمی کلبز کے کرکٹرز اور چھپے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پشاور زلمی کے برطانیہ میں ٹیلنٹ ہنٹ کا پہلا مرحلہ کامیابی سے نیوکاسل میں منعقد ہوگا . پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور پشاور زلمی کے اسٹار ٹام کوہلر کیڈمور ٹرائلزلینے موجود تھے .

زلمی ٹی وی سے گفتگو میں ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا کہ پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور محمد اکرم کو برطانیہ میں مل کر بہت خوشی ہے . ان ٹرائلز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا . ٹرائلز میں بیٹنگ اور باولنگ کا اچھا ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا . ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا کہ پاکستان میں سپر لیگ میں اچھا وقت گزارا، پشاور زلمی بہترین فرنچائز ہے اور ان کے ساتھ پر لمحے کو انجوائے کیا .

ٹام کوہلر نے کہا پاکستانیوں کی مہمان نوازی شاندار ہے . پاکستان سپر لیگ میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات شاندار تھے . ٹام کوہلر نے کہا کہ وہ پاکستانی کھانوں کے بھی مداح بن گئے ہیں . چکن قورمہ بہت لذیذ تھا جبکہ میٹھے میں گلاب جامن کا ذائقہ آج بھی نہیں بھولا .

پشاور زلمی کے برطانیہ میں ٹرائلز کے دوسرا مرحلہ کل گلاسگو میں ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں