شہناز گل سدھارتھ شکلا کو یاد کرنے لگیں،رلا دینے والی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ شہناز گل اور اداکار سدھارتھ شکلا کی دوستی بگ باس سے ہی مشہور ہے،اور لوگوں نے ان کی دوستی کو بے انتہا پسند بھی کیا۔

اداکارہ اپنے دوست کو یاد رکھنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شہناز گل کو ایک مداح کو اوٹوگراف دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اوٹوگراف میں انہوں نے سدھاتھ کا نام اوپر لکھا جبکہ اس کے نیچے ہی اپنا نام لکھا۔
اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں فنکاروں میں کتنی گہری دوستی تھی۔


دوسری جانب شہناز گل اداکار سلمان خان کی نئی آنے فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس فلم میں آیوش شرما اور پوجا ہیگڑے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا گزشتہ سال 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔