دیپیکا پڈوکون کی ترقی سےمتعلق رنبیر کپور کا اہم انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور بالی وڈ کے مشہور اداکار ہیں،ان دونوں نے اپنے کیرئر کا آغاز بھی ایک ساتھ کیا اور بطور اداکار انہوں نے بہت جلد ترقی کی۔

ایک انٹرویو میں اپنی فلم تماشہ اور خاص طور پر گانے ’اگر تم ساتھ ہو‘ کے مشہور سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ انہیں دیپیکا پڈوکون کی پرفارمنس نے چیمپیئن بنایا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میرے خیال میں جس طرح دیپیکا نے اسے پرفارم کیا وہ حیران کن تھا،میں جو کر رہا تھا وہ ری ایکٹ کر رہی تھیں اور وہ جو کر رہی تھیں میں ری ایکٹ کر رہا تھا، میں نے ہمیشہ دیپیکا کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے کیونکہ ہم نے ایک ساتھ شروعات کی تھی۔

رنبیر کپور نے کہاکہ وہ ایک اداکارہ کے طور پر بہت بڑی ہو گئی ہیں، ہم نے اپنی دوسری فلم ’بچنا اے حسینو‘اکٹھے کی، جب میں نے ان کے ساتھ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں دوبارہ کام کیا تو مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی اداکار کی ترقی سے اتنا حیران ہوا ہوں، کیونکہ میں دیپیکا کو بہت قریب سے جانتا ہوں اور میں ان سے بہت متاثر ہوا تھا۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ جب ہم نے تماشہ فلم کی تو اس وقت وہ بہت تجربہ کار تھیں، ہر وہ کام جو دیپیکا کر رہی تھیں مجھے حیران کر رہا تھا ۔

دوسری جانب رنبیر کپور اپنی نئی فلم ’شمشیرا‘ کے لئے کام کر رہے ہیں۔