والدہ نے بیٹی کو خوش دیکھا، تو ویڈیو بنالی ۔۔ دعا زہرا کی بہنوں کے ساتھ گھر میں کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دعا زہرہ کیس میں جہاں سب دعا اور اس کے والدین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، وہیں اب سوشل میڈیا پر دعا اور ان کی فیملی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جو کہ اس پورے واقعے سے پہلے کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں دعا زہرا اپنی بہنوں کے ہمراہ خوشگوار لمحات کو انجوائے کر رہی ہیں، اسی دوران دیگر بہنیں بھی اس خوشی کے لمحے میں موجود ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرے کپڑے پہنے دعا زہرا بلی کے بچے کے ساتھ کھیل رہی ہے، جبکہ اسی دوران دیگر بہن بھائی بھی دعا زہرا کے ساتھ موجود ہیں۔

ویڈیو میں دعا کی والدہ کی آواز کو بھی سنا جا سکتا ہے، جبکہ دعا زہرا بھی کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ والدہ کا لہجہ بھی کافی خوشگوار معلوم ہو رہا ہے، جیسے کہ وہ ان لمحات کو ریکارڈ کرنا چاہتی ہوں۔
بلی کے بچے کے ساتھ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کے لیے یہ سوال ضرور پیدا کر رہی ہے کہ اگر واقعی دعا زہرا کے والدین دباؤ ڈالتے تھے تو دعا اتنی خوش کیوں دکھائی دے رہی ہیں۔