شلپا 3 دن کے اندر جواب دو ورنہ۔۔۔!!! اداکارہ کی مشکلات بڑھنی شروع ،مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شلپا 3 دن کے اندر جواب دو ورنہ ،اداکارہ کی مشکلات بڑھنی شروع ،مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ،تفصیلات کے مطابق فحش فلموں کے کیس میں شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد اب بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بھی مشکلات بڑھنی شروع ہوگئی ہیں ۔بھارت کے شہر لکھنؤ کی پولیس نےشلپا شیٹھی کو دو مقدمات میں نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن کے اندر جواب مانگ لیا۔اگر اس دوران نوٹس کا جواب نہ دیا گیا تو پولیس کی جانب سے کارروائی کی جائے گی ۔ گزشتہ روز لکھنئو پولیس شلپا کے گھر پہنچی اور نوٹس دے کر چلی گئی ، شلپا کی ماں نے یہ نوٹس وصول کیا ۔ نوٹس میں اترپردیش پولیس نے اداکارہ سے کئی سوالوں کے جواب مانگے ۔ انہیں جواب دینے کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا ہے ۔گزشتہ دنوں لکھنؤ کے ویبھوتی کھنڈ پولیس سٹیشن میں شلپا اور ان کی ماں کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی تھیں ۔ پولیس نے یہ ایف آئی آر جیوتسنا چوہان کی شکایت پر درج کی ہے ، جنہوں نے لکھنؤ میں آئی او ایس آئی ایس ویلنیس سنٹر کی فرنچائزی لی تھی ۔