کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی، قیمت میں 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیپرا نے کے الیکٹر ک صارفین کے لئے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی . نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے کے الیکٹرک کو بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی .

بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے . ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ بنتا ہے . نیپرا نے اس سے قبل 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی .
کے الیکٹرک حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں . چئیرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لئے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں . ہم سستی بجلی کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں