بجلی نہ گیس ، 400ٹیکسٹائل ملز بند ، ہزاروں ملازمین بے روزگار

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند ہونے سے 400کے قریب ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں ، جس سے ایک ارب ڈالر کی ایکسپورٹ میں کمی کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی کے بعد ملک میں گیس کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا، پنجاب کی ٹیکسٹائل

ملز کو چوتھے دن بھی گیس کی فراہمی بند ہے، جس کے باعث 400کے قریب ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی ہیں،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے یکم جولائی سے پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فراہمی معطل کی ہے اور بجلی بھی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے ایکسپورٹرز کو برآمدی ارڈر پورے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے،ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے ہزاروں ڈیلی ویجرز بھی فارغ ہوگئے ہیں ، کیونکہ مہنگے ڈیزل سے ٹیکسٹائل ملز چلانا ممکن نہیں،ملزآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ گیس نہ ملنے سے ٹیکسٹائل ملز بند ہیں جس سے ایک ارب ڈالر برامدات کم ہوں گی،گوہر اعجاز اپٹما نے خط کے ذریعے وزیر اعظم کو ٹیکسٹائل برآمدات میں ممکنہ کمی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس بندش سے ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ ضائع ہوجائے گا ، شہباز شریف فوری نوٹس لیں اور گیس بحال کی جائے۔

Recent Posts

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

8 mins ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

14 mins ago

صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…

21 mins ago

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

29 mins ago

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

35 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

38 mins ago