پی آئی اے کی حج پرواز 24 حجاج کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ، عازمین نااہلی پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی حج پرواز 24 عازمین کوچھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی ، عازمین انتظامیہ کی نااہلی پر پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے جہاز 24 عازمین کوچھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگیا جبکہ بارش کے باعث پھنسے سعودی ایئرلائن کے 14عازمین بھی نہ جاسکے۔
اسلام آباد ایئر پورٹ پر رہ جانے والے حجاج نے احتجاج کیا اور کہا رات سے یہاں پر موجود ہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی، نہ وزارت مذہبی امور اورمتعلقہ ایئر لائن والے نہیں سن رہے ہیں۔
پی آئی اے عازمین کو گزشتہ شام 7 بجے ویزے ملے اور بورڈنگ 5 بجے بند ہوگئی جبکہ 14عازمین بارش میں پھنسنے کے باعث بروقت ایئر پورٹ نہ پہنچ سکے۔
24عازمین نے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 945 سےسعودی عرب روانہ ہونا تھا ، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ویزوں میں تاخیر کے باعث نہ جا سکے، قومی ایئرلائن کا کوئی قصور نہیں ، عازمین کو ویزوں کا اجرا بر وقت نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے عازمین کے لئے پرواز 2گھنٹے تاخیرکاشکاررکھی، پرواز میں مزیدتاخیر سےسعودی حکومت کااجازت نامہ منسوخ ہونے کااندیشہ تھا ، سعودی عرب جانے سے رہ جانے والے عازمین کاواحدحل حکومتی اجازت ہے۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

1 hour ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

1 hour ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago