انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 19 پیسے کمی کے بعد 206 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے .

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 178 پوائنٹس اضافے کے بعد 41281 کی سطح پر موجود ہے . خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا تھا . دریں اثنا ایک رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ مالی سال کے دوران ڈالر میں 47 روپے 31 پیسے ( تیس فیصد )کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ 30جون 2022کو انٹربینک میں ڈالر 204.85 پر بند ہوا جبکہ گزشتہ سال 30جون2021 کو انٹربینک میں ڈالر 157.54روپے پر بند ہوا تھا . رپورٹ میں بتایا گیا 22جون کو ڈالر 211.93کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . اسی طرح گزشتہ مالی سال اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں29.7 فیصداضافہ ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30جون 2022کو 205 روپے پر بند ہوا جبکہ 30جون 2021 کو ڈالر 158 روپے پر بند ہوا تھا . مالی سال 2022 کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 47روپے بڑھا اور 22 جون 2022 کو ڈالر 215 روپے کی بلند ترین سطح کو پہنچا تھا .

. .

متعلقہ خبریں