رواں سال کے اختتام تک خام تیل کی قیمتیں کتنے فی بیرل ڈالر تک گر جائیں گی ؟ عالمی ماہرین نے پیش گوئی کر دی

لندن، اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی مالیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ خام تیل کی قیمتیں رواں سال کے اختتام تک 65 ڈالر فی بیرل تک گر جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق 2023ء کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل ہونے کی توقعات ہیں۔رپورٹ میں بتایا

گیا ہے کہ کساد بازاری سے محدود ہوتی طلب کے سبب خام تیل کی قیمتیں گر سکتی ہیں۔رپورٹ میں خام تیل کا آؤٹ لک اوپیک اور دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک کی مداخلت کے بغیر وضع کیا گیا ہے۔دوسری جانب عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 ڈالر فی بیرل تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 6.65 ڈالر فی بیرل یعنی 5.59 فیصد کم ہوکر 106.85 ڈالر پر آگئی۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 5.65 ڈالر یعنی 5.2 فیصد کم ہوکر 102.78 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ماہرین کے مطابق تیل اور گیس کی قیمتوں میں ماضی قریب میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں عالمی کساد بازاری کاخدشہ بڑھ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک اور وجہ ناروے میں آف شور ورکرز کی ہڑتال بھی ہے جس کے سبب تیل کی پیداوار میں 89 ہزار بیرل کمی متوقع ہے۔

Recent Posts

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

1 min ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

10 mins ago

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

23 mins ago

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

25 mins ago

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی…

32 mins ago

کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ

زامران(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر…

42 mins ago