دانیہ شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست ، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا ہے ۔سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ

کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں۔ عامر لیاقت کے اہلخانہ کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف کاروائی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ کسی کی غیر اخلاقی تصاویر یا ویڈیو سوشل اپ لوڈ کرنا سنگین جرم ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کو اختیار ہے کہ اس طرح کی شکایت پر کاروائی کرسکتی ہے۔ لیکن درخواست گزار متاثرہ فریق کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ درخواست گزار کی جانب جس ویڈیو کا دعوی کیا گیا ہے اس سے متعلق کوئی شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔ درخواست گزار اس طرح کی شکایت کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی رپورٹ پر دلائل طلب کرلیے۔ سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

Recent Posts

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

10 mins ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

23 mins ago

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت…

37 mins ago

وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف…

45 mins ago

رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن…

1 hour ago

اعظم خان نے جس کتاب پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا کیا وہ قرآن پاک ہی تھی؟، سائفر کیس کی سماعت میں عدالت کا ستفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago