” خاتون کو کہاگیا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں، آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے” سابق چیئرمین نیب پر الزام کی گونج پی اے سی تک پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال پر آمنہ مسعود جنجوعہ کے الزام کی گونج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) تک پہنچ گئی .
روزنامہ جنگ کے مطابق چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ جاوید اقبال نے لاپتا افراد کے کمیشن میں آنے والی خاتون کو کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں، آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے، نور عالم خان نے کہا کہ ہم سب کی بیٹیاں ہیں .

ارکان نے اس الزام پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا .
نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ نیب نے بریف کیوں نہیں بھیجا، کل میٹنگ ہے . نور عالم خان نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب کہہ رہے ہیں کہ وہ عید پر جا رہے ہیں، ان کو کہا ہے کل کی میٹنگ میں حاضر ہوں، کچھ لوگ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، آمنہ مسعود جنجوعہ نے سابق چیئرمین نیب کے بارے میں بات کی ہے .
کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن نواب شیر و سیر نے کہا کہ اس معاملے کو بہت سیریس لینا چاہیے . پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کل سابق چیئرمین نیب کو طلب کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں