عمران خان کی جان کو خطرہ، بابراعوان کی سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی درخواست ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون داد بابراعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کےپائلٹس کوابھی سنگین دھمکیاں ملی ہیں، جن خدشات کااظہارکچھ دن پہلے کیا اس کے مزید ثبوت آگئے، تازہ ثبوت انتہائی خطرناک ہیں۔
سپریم کورٹ سے درخواست ہے اس کا سختی سے نوٹس لے، عمران خان میں پورے پاکستان کی جان ہے، عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں ہونا چاہیے۔


یاد رہے سابق وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ کپتان کی اونچی اڑان، عمران خان کو جلسے نہ کرنے کیلئے فون کالز اور دھمکیاں دی جارہی ہیں ، یہ لوگ کس قدر نیچے جائیں گے۔