طالبان کا وفد مذاکرات کے لیے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گیا

ماسکو(قدرت روزنامہ)شیخ شہاب الدین دلاور کی قیادت میں طالبان کا وفد مذاکرات کے لیے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گیا ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق دو روزہ مذاکرات کے لیے ماسکو آئے طالبان کے وفد نے افغانستان کے لیے روسی مندوب ضمیر کابلوف سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی گئی .

طالبان نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی . واضح رہے کہ طالبان کا وفد ایسے وقت روس پہنچا ہے جب روس کے اتحادی تاجکستان کے سرحدی علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اور تاجکستان نے اپنے 20 ہزار فوجی سرحد پر تعینات کردئیے جبکہ روس کے وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ ان کا ملک تاجکستان میں موجود اڈے کو اپنے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے استعمال کرسکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں