شمتا شیٹی کی کمائی جان کر آپ رہ جائیں گے حیران، فلموں سے دور رہتے ہوئے بھی کماتی ہیں لاکھوں روپے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)شمتا شیٹی جب سے ریئلٹی شو ’بگ باس او ٹی ٹی کا حصہ بنی ہیں، تب سے سرخیوں میں ہیں۔ اس وقت ان کی فیملی کافی مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ ایسے میں شمتا شیٹی کو شو میں دیکھ کر کافی لوگ حیران رہ گئے ہیں۔ انہیں اس وجہ سے ٹرول بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وہ شو کی ایک پاپولر کنٹسٹنٹ کے طور پر ابھری ہیں۔ ناظرین ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں۔

شمتا شیٹی فلموں میں کافی لمبے وقت سے نظر نہیں آئی ہیں، لیکن انہیں گزشتہ سال آئی ویب سیریز ’بلیک وڈو‘ میں دیکھا گیا تھا۔ ایسے میں ناظرین کے ذہن میں یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ ان کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے اور وہ کتنا کماتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شمتا شیٹی پیشے سے ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ وہ برینڈ انڈورسمنٹ کے کام سے بھی وابستہ ہیں۔ انہیں ان کاموں سے لاکھوں روپئے کی کمائی ہوتی ہے۔ ان کی نیٹ ورتھ ایک سے 5 ملین ڈالر کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

جب سے شمتا شیٹی کے بہنوئی اور ان کی بہن شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا تنازعہ میں پھنسے ہیں، تب سے لوگ انہیں اس معاملے سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ وہ اس کے سبب ٹرولنگ کا شکار بھی ہوئی ہیں۔ ’بگ باس او ٹی ٹی’ میں جب ان سے راج کندرا معاملے کے بارے میں پوچھا گیا تھا، تب شمتا شیٹی نے کہا تھا کہ وہ اس تنازعہ سے پہلے ہی بگ باس کا کانٹریکٹ (معاہدہ) سائن کرچکی تھیں۔ میڈیا میں کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، جو انہیں جھوٹا بتا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شمتا شیٹی کو شو سے جڑنے سے ایک دن پہلے ہی آفر ملا تھا۔