سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کے خلاف درخواست دائر

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کے خلاف درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست تحریک انصاف کے رہنما اشرف جبارقریشی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 29 اپریل 2022 کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گیے ہیں۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے شیڈول کے خلاف مختلف درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔ ان درخواستوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے لاء آفیسر نے کہا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ختم کرنے کے 120 بعد نئے انتخابات کرانے ہوتے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے لاء آفیسر نے مزید کہا تھا کہ 2700 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، الیکشن کمیشن کے لا آفیسر کے مطابق 3 سو ملین بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں 5 سو ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔
اشرف جبار قریشی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ جس کے بعد 20 جولائی کو الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم اور پپلزپارٹی کے ساتھ مل کر بدنیتی کے ساتھ الیکشن ملتوی کیے ہیں۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

2 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

2 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

2 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

2 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

2 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

3 hours ago