آئندہ سال سعودی حکومت 1 کروڑ سے زائد حج و عمرہ زائرین کی میزبانی کیلئے تیار

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے آئندہ سال ایک کروڑ سے زائد حج و عمرہ زائرین کی میزبانی کا ہدف مقرر کرلیا۔سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے نائب سربراہ ہانی بن علی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی، جس کے لیے تمام غیر ملکی ایجنٹس کو آن لائن سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے جبکہ اندرون ملک عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے 500 کمپنیاں کام کریں گی جن میں تربیت یافتہ افراد بھرتی کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت حج سے اجازت یافتہ دو ہزار سے زیادہ ایجنٹوں کو اجازت نامہ جاری ہوا ہے جو تمام ممالک میں کام کریں گے، عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 68 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جن کی جدید بسوں کے ذریعہ زائرین کو منتقل کیا جائے گا۔
ہانی بن علی العمیری نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ میں 1900 ہوٹلوں کو بھی تیار کیا گیا ہے جو مختلف کیٹگریز میں رہائش کی سہولتیں فراہم کریں گی جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ عمرے کا آغاز یکم محرم الحرام شروع کردیا جائے گا۔

Recent Posts

سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔…

8 mins ago

’پاکستان کیلئے اس بار کر ڈالو‘مختلف شعبوں سے منسلک پاکستانیوں کا معاشی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے معاشی بحالی کے لیے…

13 mins ago

میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کیوں چھوڑی تھی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ میڈیم نور جہاں کی صاحبزادی نازیہ اعجاز خان…

26 mins ago

ویزہ میں تاخیر؛ عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویزا میں تاخیر کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد…

30 mins ago

سندھ: کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں کا گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ، 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے گیہل پور میں ڈاکوؤں…

40 mins ago

وائرس سے پاک ضلع حب میں بھی پولیو رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیو وائرس گزشتہ ماہ تک پاکستان کے 33 اضلاع تک محدود تھا،…

43 mins ago