میری شکل ٹی وی اسکرین والی نہیں، اہلیہ عثمان مختار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ نے کہا ہے کہ اُن کی شکل ایسی نہیں کہ وہ ٹی وی اسکرین پر اداکاری کریں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران صارف نے عثمان مختار کی اہلیہ سے پوچھا کہ کیا آپ بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟
20 2 1 287x300
اس سوال پر ردعمل دیتے ہوئے پہلے تو زنیرہ نے خوب قہقہے لگائے اور پھر کہا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ کبھی اس بارے میں سوچا۔
عثمان مختار کی اہلیہ نے کہا کہ مجھ میں اداکاری کی صلاحیت نہیں اور نہ ہی میری شکل ٹی وی اسکرین والی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی تعریف کے لیے یہ سب نہیں کہہ رہی بلکہ یہ حقیقت ہے۔
یاد رہے کہ عثمان مختار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار ہیں، ان کے مقبول ترین ڈرامہ میں ’انا‘ اور ’ثبات‘ شامل ہیں۔