برطانیہ میں ٹک ٹاک خبروں کا نیا ذریعہ بن رہا ہے

لندن(قدرت روزنامہ) ٹِک ٹاک ایپ کو عموماً تفریحی ایپ سمجھا جاتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر برطانوی بالغ افراد اسے خبریں سننے کےلیے استعمال کررہے ہیں۔اس ضمن میں ایک دلچسپ سروے برطانی ریگولیٹر کمپنی آف کوم نے کیا ہے۔ اس کے مطابق سال 2020 میں ایک فیصد آبادی ٹِک ٹاک کو خبریں جاننے کے لیے استعمال کررہی تھی اور اب اس کی شرح 7 سات فیصد تک جاپہنچی ہے جو تیزی سےبڑھتا ایک رحجان ہے۔
اس کے علاوہ خود ٹک ٹاک بھی یہاں تیزی سے پھل پھول رہا ہے جسےاب سنجیدہ معلومات کی ایک ایپ کا درجہ بھی مل رہا ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں 1997 سے 2012 میں پیدا ہونے والے جنریشن زیڈ کے نوعمر لڑکے لڑکیاں اب گوگل سرچ یا میپس کی بجائے کھانے پینے، فیشن اور دیگر مصنوعات کے لیے ٹک ٹاک یا پھر انسٹاگرام استعمال کررہے ہیں۔
اگرچہ ٹک ٹاک کی مقبولیت میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن اب بھی 16 سے 24 سال کے نوجوانوں میں یہ مقبولیت کے چھتے نمبر پر ہے۔ جبکہ بی بی سی ایپ یا ویب سائٹ، ٹویٹر اور انسٹاگرام وغیرہ زیادہ مقبول ہیں۔
اب 12 سے 15 برس کے بچوں کی بات کی جائے تو معلوم ہوگا کہ وہ سوشل میڈیا کی جانب متوجہ ہیں ان مٰں انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک سرِفہرست ہیں۔ حیرت انگیز طورپر نوجوان طبقہ اب خبروں کے لیے ٹی وی نہیں دیکھ رہا بلکہ وہ سوشل میڈیا فیڈ کو دیکھ کر معلومات حاصل کرتے ہیں۔ توقع ہے کہ اگلے چند برس میں اس رحجان میں مزید اضافہ ہوگا۔

Recent Posts

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

48 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

1 hour ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

1 hour ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

2 hours ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

2 hours ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

2 hours ago