کراچی میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شیرشاہ نالے سے پانی اوور فلو ہونے سے پراچہ چوک کا راستہ بند ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ بھر سمیت کراچی میں بارشوں کا نیا سسٹم پہنچ چکا ہے جو کہ شہر کے اوپر ہی براجمان ہے، کراچی میں رات گئے سے ہلکی اور تیز بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے جب کہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
اطلاعات ہیں کہ اسکیم 33، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد، محمد علی سوسائٹی، بہادرآباد، پی آئی بی کالونی، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پی ای سی ایچ ایس اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جبکہ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سسٹم منگل کے روز تک کراچی سمیت سندھ بھر میں موجود رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد، سانگھڑ، تھرپارکر، میرپورخاص، ہالہ، نیو سعید آباد ، ٹنڈو آدم، شہدادپور سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

58 mins ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

1 hour ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

1 hour ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago