عدالتی فیصلے سے سب سے بڑے صوبے میں بدترین انتظامی بحران پیدا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بدترین انتظامی بحران پیدا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ 2017 میں سپریم کورٹ نے ملک کے وزیر اعظم کو پانامہ کیس میں اقامہ کو جواز بنا کر برطرف کیا جس کے بعد سے ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوا۔


انہوں نے کہا کہ جو سی پیک جیسے منصوبے کو رکھا گیا اور ملک معاشی دلدل میں دھکیلا گیا، اب پھر عدالتی فیصلے سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بدترین انتظامی بحران پیدا ہے۔