اینکرز اور رپورٹرز کو نوٹس دینے والا پی ٹی اے اور پیمرا کہاں سو رہے ہیں؟ بابر اعوان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اینکرز اور ریپورٹرز کو نوٹس دینے والا پی ٹی اے اور پیمرا کہاں سو رہے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ ایک ایف آئی اے ہوا کرتی تھی، حکومت کے کہنے پر بچے گھروں سے اٹھانے والی، سرکاری سرپرستی میں مریم میڈیا سیل جسے اُس نے فالو کر رکھا ہے۔
ایک ایف آئی اے ہوا کرتی تھی، حکومت کے کہنے پر بچے گھروں سے اٹھانے والی۔ سرکاری سرپرستی میں مریم میڈیا سیل جسے اُس نے فالو کر رکھا ہے، کل سے اعلی ترین عدلیہ کے خلاف مسلسل غلیظ ترین سائبر اٹیک کر رہا ہے۔ اینکرز اور ریپورٹرز کو نوٹس دینے والا پی ٹی اے اور پیمرا کہاں سو رہے ہیں؟
— Babar Awan (@BabarAwanPK) July 24, 2022
انہوں نے کہا کہ کل سے اعلیٰ ترین عدلیہ کے خلاف مسلسل غلیظ ترین سائبر اٹیک کر رہا ہے، اینکرز اور ریپورٹرز کو نوٹس دینے والا پی ٹی اے اور پیمرا کہاں سو رہے ہیں؟