انٹربینک میں ڈالر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . انٹر بینک میں 3 روپے 12 پیسے اضافے سے ڈالر 233 روپے کا ہو گیا ہے .


دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں نعمان کبیر کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ بینکوں میں انٹر بینک ریٹ سے 10 بیس روپے زائد چارج کرنے پر تشویش ہے .
انہوں نے کہا ہے کہ بینکوں کے اضافی رقم لینے سے بزنس کمیونٹی کو ایل سی کھولنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے . صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک خاموش تماشائی بننے کے بجائے اس صورتِ حال کا فوری نوٹس لے .
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کا مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں صبح سویرے کاروبار کا مثبت رجحان ہے . پی ایس ایکس 100 انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے تک 186 پوائنٹس اضافے کے بعد 40030 کی سطح پر موجود ہے .

. .

متعلقہ خبریں