سلمان خان بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیں گے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) مشہور بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن رواں سال ستمبر میں پیش کیا جائے گا جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔بگ باس میں ہر سال سیٹ کے ڈیزائن سے لے کر شرکا ء تک سب کچھ بدل جاتا ہے مگر میزبان بالی ووڈ کے سلوں میاں ہی رہتے ہیں، سلمان خان جو 13 سال سے زیادہ عرصے سے بی بی کے ساتھ منسلک ہیں شو کے 16ویں سیزن میں بھی میزبانی کریں گے۔
تاہم اس مرتبہ وہ یہ شو ہوسٹ کرنے کیلئے کتنا معاوضہ مانگ رہے ہیں جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلومیاں نے بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by MEGA News (@meganews.pk)


بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سلمان نے بگ باس سے تین بار معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کیا جو کہ نہ بڑھایا گیا تاہم پچھلے کچھ سیزن میں کوئی بڑا اضافہ نہ ملنے پر اس مرتبہ سلمان خان اٹل ہیں کہ جب تک انہیں معاوضے میں اضافہ نہیں ملتا، وہ شو کی میزبانی نہیں کریں گے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Zoom TV (@zoomtv)


تاہم سلمان خان کی جانب سے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان بگ باس کے پچھلے سیزن میں 350 کروڑ سے زائد معاوضہ وصول کر چکے ہیں۔