عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں؟ مریم اورنگزیب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں؟تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں؟ عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں؟
انہوں نے کہا کہ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پہ 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گُنا گیا، چوہدری شجاعت کے خط پہ ووٹ کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو؟
ان کا کہنا تھا کہ 3 اپریل کو عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح فرق اور 22 جولائی کو چوہدری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح فرق کیوں؟ یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چوہدری شجاعت کی حرام ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مسئلہ اب پنجاب میں کس کی حکومت کا نہیں ہے مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے۔