سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے دستے امدادی سرگرمیوں میں مصروف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ شہری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں پانی کو صاف کرنے اور متاثرہ آبادی کو بنیادی غذائی ضروریات اور طبی امداد فراہم کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیمیں ضلع جامشورو، گھارو گرڈ اسٹیشن اور جنوبی کراچی سمیت شاہراہ فیصل اور نیپا چورنگی، لسبیلہ، تربت اور کوئٹہ میں سیلاب کی امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی ٹیموں نے طبی سہولیات سمیت ریلیف کیمپ قائم کیے اور مقامی رہائشیوں میں ضروری خوراک اور راشن تقسیم کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اسٹینڈ بائی اور رسپانس ٹیمیں سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے دستوں اور موبائل میڈیکل ٹیموں نے جامشورو، گھارو، کیماڑی اور نیپا چورنگی کے علاقوں میں سینکڑوں مقامی لوگوں کو امدادی سامان اور مفت ادویات فراہم کیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کے علاوہ، طبی ٹیم نے بلوچستان کے کوئٹہ، تربت اور لسبیلہ میں بھی 1500 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

Recent Posts

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد…

8 mins ago

احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر…

13 mins ago

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ میں حملہ

اترکھنڈ(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ…

21 mins ago

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ) اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران خاتون مداح…

26 mins ago

صاحبہ کا لڑکیوں کو پرنس چارمنگ کے انتظار کی بجائے جلدی شادی کرنے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی…

31 mins ago

صادق خان نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن کا…

36 mins ago