زرداری صاحب ن لیگ کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری صاحب ن لیگ کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے۔ اللّٰہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے کیس کا فیصلہ پونے 6 بجے آئے گا، دلائل مکمل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے حکومتی اتحادی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جمہوری ملک ہوتا تو واحد حل تھا استعفیٰ دیتے، یہ لوگ سارا الزام عدلیہ پر ڈال رہے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں 16 نشستیں مسلم لیگ ن ہار گئی ہے، 20 نااہل ہونے والوں میں سے 18 نے الیکشن لڑا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اداروں کو محفوظ کرنا ہے، سیاست کے مسائل عدالتی فیصلوں سے حل نہیں ہوتے، عدالتوں پر سیاسی بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کو مضبوط کرنا ہے، سیاست کے مسائل سیاستدانوں نے حل کرنے ہیں، ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ اپنی ناکامی کا ملبہ عدالت اور فوج پر ڈال دیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرداری صاحب ن لیگ کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے، اللّٰہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عدالتوں پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، انتخابات کی طرف جانا چاہیے، عام انتخابات جتنی جلدی ہوں گے اتنا استحکام آئے گا۔

Recent Posts

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا…

1 min ago

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مولانا…

3 mins ago

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بڑی کمی ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے…

5 mins ago

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری…

17 mins ago

میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خبردار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی…

22 mins ago

حالیہ بارشوں کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی رضاکاروں کی ایک ٹیم جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں…

33 mins ago